Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیر اعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں۔ 30 مارچ سے یکم اپریل کے درمیان عدم اعتماد کی ووٹنگ ہو گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا اور وفات پانے والے رکن قومی اسمبلی کے ایصال ثواب کے لیے دعا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 30 مارچ سے یکم اپریل تک اسپیکر جس دن کے لیے چاہیں ووٹنگ کا دن مقرر کریں گے۔ 27 مارچ کے جلسے میں واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں اور ابھی تک وزیر اعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے اور دعا ہے کہ انہیں وزیر اعظم کا ساتھ دینا چاہیے۔

Related posts

استعفیٰ دے دو۔ یا اسمبلیاں توڑ دو ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں، بلاول بھٹو زرداری

Zaib Ullah Khan

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کا ایف آئی اے سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں آٹے اورگھی کا قحط پڑنے والا ہے

Hassam alam

Leave a Comment