Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات

کوئٹہ : وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزرانےوزیراعظم کا استقبال کیا۔ جس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے ملک اورصوبےکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعظم کی صوبائی حکومت کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں وزیراعظم کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں شہباز شریف کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراچیف سیکرٹری ، آئی جی پولیس ،قانون نافذکرنےوالے اداروں کے افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم خضدار کچلاک قومی شاہراہ کےسیکشن ون اورٹوکاسنگ بنیادرکھیں گے اور بلوچستان کےانتظامی امور،امن کی صورتحال کاجائزہ لیں گے۔

Related posts

شہبازگل پر تشدد کس قانون کے تحت اور کس کے حکم پر کیا جا رہا ہے؟، عمران خان

Hassam alam

ہمیں فوج سے لڑانے، پارٹی توڑنے اور مجھے نااہل کرانے کا منصوبہ ہے، عمران خان

Hassam alam

آل پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا

Hassaan Akif

Leave a Comment