Urdu
پاکستان تازہ ترین کاروبار

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا تجارتی خسارہ 30 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا تجارتی خسارہ 30 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں تجارتی خسارہ 19 ارب 34 کروڑ ڈالر تھا اور 9 ماہ کا اشیا و خدمات کا مجموعی خسارہ 21 ارب 29 کروڑ ڈالر رہا تھا۔ مارچ میں تجارتی خسارہ 3 ارب 17 کروڑ ڈالر رہا اور اشیا و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ مارچ میں 3 ارب 43 کروڑ ڈالر رہا لیکن رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا تجارتی خسارہ 30 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا اور 9 ماہ میں اشیا و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 33 ارب 27 کروڑ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ میں جاری کھاتہ کو ایک ارب 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا اور رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا خسارہ 13 ارب 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں جاری کھاتہ کا خسارہ 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا تھا۔ 9 ماہ کا خسارہ جی ڈی پی کا 41.3 فیصد ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے 9 ماہ کا خسارہ جی ڈی پی کا 11.5 فیصد تھا۔

Related posts

فیصل واوڈا کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت نو دسمبر تک ملتوی

ibrahim ibrahim

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت برقرار

ibrahim ibrahim

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سرحد پر مسلح جھڑپیں

Rauf ansari

Leave a Comment