Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

ناظم جوکھیو قتل کیس: پیپلزپارٹی کے ممبر قومی اسمبلی اور دیگر ملزمان کو بڑا ریلیف

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کا مقدمہ اے ٹی سی سے سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی، کیس میں پی پی کے ممبر قومی اسمبلی اورممبرصوبائی اسمبلی نامزدہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ناظم جوکھیو کیس کی سماعت ہوئی، ملزمان کے وکلاء نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا ہے ، پراسکیوشن،مدعی مقدمہ اور مقتول ناظم جوکھیو کی اہلیہ اور تفتیشی افسر نے ملزمان کے موقف کی تائید کی تھی جس پر عدالت نے ممبر قومی اسمبلی اور دیگر ملزمان کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے مقدمہ اے ٹی سی سے سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی اور کہا ملزمان کا نام چالان سے نکالنے کیلئے سیشن عدالت فیصلہ کرے گی۔

عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان سیشن عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی، جس پر وکلاء ملزمان نے کہا کہ عدالت نے کیس کے چالان سے جام کریم ،جام اویس سمیت 13 ملزمان کا نام خارج کرنے کی سفارش پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ یاد رہے ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزمان کے وکلا نے مقدمہ سیشن کورٹ منتقلی کی درخواست دائر کی تھی۔

خیال رہے گذشتہ ماہ انسداد دہشت گردی کے منتظم جج کی عدالت میں تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان جمع کرایا تھا ، چالان سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام کریم اور رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 8 افراد کے نام خارج کر دیے گئے تھے۔

Related posts

این سی او سی کی آوٹ ڈور تقریبات اور اجتماعات کی اجازت

Rauf ansari

آرمی چیف کا آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ،‏ یادگار شہدا پرحاضری

Rauf ansari

نیا پاکستان کسی کے سامنے سر جھکانے کیلئے تیار نہیں

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment