Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

گلیات میں ریس لگانے پر بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

مری: گلیات کے علاقے خیرا گلی کے مقام پر بس کھائی میں گرنے سے 8افرادجاں بحق ہو گئے۔

تیز رفتاری اور لاپرواہی 8 قیمتیں جانیں نگل گئی۔ گلیات میں بس کھائی میں گرنے سے8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔

زخمی مسافر کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور سفر کے دوران ریس لگا رہے تھے جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو بسیں آپس میں ریس لگاتے ہوئے ٹکرا گئیں جس کے باعث ایک بس کھائی میں جا گری۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر مری کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مری ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے

Related posts

کراچی:گرین لائن بس سروس تین روز کے لیے بند

Hassam alam

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

ibrahim ibrahim

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی

Nehal qavi

Leave a Comment