Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

موٹر وے پر 50 کی چیز 100روپے میں فروخت، پی اے سی کا چیف سیکرٹریز کو خط لکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پبلک اکائونٹس کمیٹی نے موٹروے ریسٹ ایریاز میں اشیاء کی زائد قیمتوں پر تمام چیف سیکرٹریز کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

چیئرمین کمیٹی نورعالم خان نے کہا کہ ریسٹ ایریاز میں پچاس روپے کی چیز سو روپے میں فروخت کی جاتی ہے۔ سیکرٹری مواصلات کا کہنا تھا کہ ریسٹ ایریاز ٹک شاپس میں اشیاء کی قیمتوں کو مانیٹر کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ نورعالم خان کی زیرصدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، کمیٹی میں وزارت مواصلات کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔

رکن کمیٹی روحیل اصغر نے کہا کہ این 5 جی ٹی روڈ کی بری حالت ہے جبکہ 5 جگہ ٹول ٹیکس دینا پڑتا ہے۔ چیئرمین کمیٹی بولے جی ٹی روڈ کا نام ڈیتھ روڈ رکھ دینا چاہئے، موٹروے اور جی ٹی روڈ کی بہتر مرمت کی جائے، موٹرویز پر بڑی تعداد میں ایکسیڈنٹ ہو رہے ہیں، ٹرک اور بسیں بھی فاسٹ ٹریک پر چل رہی ہوتی ہیں۔ بسوں اور ٹرکوں کو اپنی لائن میں چلنے کو یقینی بنائیں۔

موٹروے کے لوگ کام نہیں کرتے غلط اوور ٹیکنگ پر چالان کریں، کمیٹی نے موٹروے پولیس میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نئی بھرتیوں کی ہدایت کر دی۔

Related posts

سینیٹ اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے ایک دوسرے پر لفظی وار

Rauf ansari

ن لیگ کے دور میں جنوبی پنجاب کے عوام کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں

Hassam alam

اپوزیشن ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے، شبلی فراز

ibrahim ibrahim

Leave a Comment