Urdu
پاکستان تازہ ترین کاروبار

غریب عوام کیلئے ایک اور مشکل، یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالیں بھی مہنگی

اسلام آباد: حکومت نے غریب عوام کیلئے ایک اور مشکل پیدا کر دی، یوٹیلیٹی سٹورز پر کئی اشیا مہنگی ہونے کے ایک روز بعد ہی دالوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دال چنا کی قیمت میں 28 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دال چنا کی قیمت 162 روپے سے بڑھ کر 190 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق سفید چنے کی قیمت 87 روپے فی کلواضافے کے بعد 213روپے سے 300روپے فی کلوہوگئی ہے جب کہ دال مسور کی قیمت میں 55 روپے کے اضافے کے بعد 215 روپے سے بڑھ کر 270 روپے فی کلوہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، ٹوتھ پیسٹ، ڈیش واش، ماچس و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا تھا اور نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے ہی وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے یوٹیلٹی سٹورز پر پانچ بنیادی غذائی اشیا کو کم قیمتوں میں فراہم کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Related posts

سراج الحق کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسمبلیوں میں سیٹیں مختص کرنے کا مطالبہ

Zaib Ullah Khan

غیر سنجیدہ لوگ ہم پر مسلط ہیں، فواد چوہدری

Hassam alam

الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی، مریم اورنگزیب

ibrahim ibrahim

Leave a Comment