Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سندھ میں آر اوز سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے گئے ہیں

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں آر اوز سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے گئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات بارش سے حکومت کی کارکردگی سامنے آگئی اور جہاں جہاں سڑک کی مرمت کی گئی وہاں سڑک کی حالت دیکھنے لائق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاغذات میں نالے صاف دکھائے گئے ہیں لیکن حقیقت سب نے دیکھ لی۔ شارع فیصل پر کروڑوں روپے لگا دئیے لیکن نکاسی کا نظام ٹھیک نہیں ہو سکا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 14 سال میں پیپلز پارٹی نے کوئی بڑا منصوبہ کراچی کے لیے نہیں رکھا وہ صرف کراچی کے عوام پر مسلط ہیں اورغیر قانونی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے پیسوں کو بھرتیوں پر لگا کر کرپشن کی جاتی ہے اور سندھ حکومت کا کام صرف لوٹ مار ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ الیکشن کمیشن یرغمال ہے اور آر اوز سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیے گئے ہیں۔ ووٹر لسٹیں دو طرح کی چل رہی ہیں اور یہ چاہتے ہیں انتخابات نہ کرانے پڑیں۔

Related posts

کراچی یونیورسٹی دھماکے میں ملوث دہشت گرد گرفتار

ibrahim ibrahim

کراچی: شارخ قتل کیس میں ملوث پولیس اہلکار کی مبینہ خودکشی

ibrahim ibrahim

سونے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے درمیان جھڑپیں، تقریبا 100 افراد ہلاک

Hassam alam

Leave a Comment