Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

کوئی کتنا بھی با اثر ہو امن وامان خراب کرنے کے واقعات ناقابل قبول ہیں، چیف الیکشن کمشنر

لاہور: پی پی 167 ضمنی الیکشن مہم کے دوران جھگڑے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار شبیر احمد کو کل طلب کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کوئی کتنا بھی با اثر ہو امن وامان خراب کرنے کے واقعات ناقابل قبول ہیں، ضمنی انتخابات کو پرامن اور شفاف بنانا ہے،لاہور صوبے کا سب سے بڑا شہر ہے وہاں پر تشدد واقعات برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ لاہور پی پی 167 ضمنی الیکشن مہم کے دوران جھگڑے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔

سی سی پی او لاہور اور ن لیگ کے امیدوار نذیر چوہان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن اور ڈی جی لاء نے بریفنگ میں بتایا کہ لاہور پولیس نے واقعے کے مقدمے میں مؤثر دفعات شامل نہیں کیں، واقعے میں ملوث کوئی بھی امیدوار دو سال کیلئے نااہل ہوسکتا ہے۔ سی سی پی او لاہور نے بتایا جھگڑے کے بعد بلاتفریق کارروائی کی اور گرفتاریاں کیں، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے سی سی پی او کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ ن لیگی امیدوار نے بتایا یہ میرا دوسرا الیکشن ہے، مجھے اللہ تعالی نے دوسری زندگی دی، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ اس کیس کو مثالی بنایا جائے۔

سوا گھنٹے بعد جب پی ٹی آئی امیدوار شبیر احمد کے وکیل کمیشن میں پہنچے تو چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا آپ کا کلائنٹ کہاں ہے؟ ان کو بتائیں یہ سنجیدہ معاملہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر احمد کو کل پیش ہونے ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مذید سماعت کل صبح 10 بجے تک ملتوی کردی۔

Related posts

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

Nehal qavi

خیبرپختونخوا میں چینی مہنگی ملنے کا الزام بھی پیپلزپارٹی پر لگایا جارہا ہے، مرتضیٰ وہاب

Rauf ansari

عاصم احمد نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات

Hassam alam

Leave a Comment