Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

خیبرپختونخواحکومت کا افغانستان زلزلہ متاثرین کیلئے میڈیکل ٹیمیں بھجوانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخواحکومت نے افغانستان زلزلہ متاثرین کے لیےمیڈیکل ٹیمیں بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان زلزلہ متاثرین کےلیےخیبرپختونخوا حکومت نے ڈاکٹروں سے رضاکارانہ مدد کی اپیل کی ہے، ،وزیر صحت تیمورسلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی امداد کےلیے میڈیکل ٹیمیں شمالی وزیرستان بھیج رہے ہیں، سرحدی علاقوں پربھی ڈاکٹروں کی ٹیم بھجوائی جائےگی، افغانستان زلزلہ متاثرین کےلیے خیبرپختونخوا ینگ ڈاکٹرز نے رضاکارانہ سروسزکی پیشکش کردی ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنےافغان بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ خیال رہے کہ افغانستان میں گزشتہ روز 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں بڑی تباہی ہوئی ہے، ہلاکتوں کی تعداد 1000 تک پہنچ چکی ہے جبکہ کئی افراد زخمی ہیں جنہیں جلد سے جلد طبی سہولیات کی ضرورت ہے۔

Related posts

شدید گرمی کے بعد بارش کی پیش گوئی

Hassam alam

فواد چوہدری کی زیر التوا ٹیکس کیسز پر پریس کانفرنس، عدالت کا نوٹس

Rauf ansari

ایشیا کپ، آج پاکستان اور افغانستان آمنے سامنے

Nehal qavi

Leave a Comment