Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پرویز ‏مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے آنے میں رکاوٹ بن گیا

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پرویز ‏مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے آنے میں رکاوٹ بن گیا۔معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے

سابق وزیرداخلہ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پرویز ‏مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نوازشریف کے آنے میں رکاوٹ بن گیا۔ معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہے، ابھی اصلی بجٹ آنا ہے پھر لگ پتہ جانا ہے۔‏‏ انہوں نے کہا ہے کہ معیشت وینٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہے۔سامراجی اعلامیےکےغلط اندازے نے ن لیگی سیاست اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کے وقار کومتاثرکیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے۔ جولائی میں بجلی،گیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے۔ اوورسیز پاکستانی سے ووٹ کا حق چھیننا اور نیب قوانین میں ترمیم کرنا قومی جرم ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کرپٹ اور چور ملزموں اور مجرموں کو مسلط کر دیا گیا ہے۔ہر شخص موبائل فون پر ہے،اس کی رائے کا احترام لازم ہے۔

Related posts

ایم کیو ایم پر قابض لوگ پارٹی تباہ کررہے ہیں، فاروق ستار

Rauf ansari

لاہور ہائیکورٹ نے شیخ رشید کو ہراساں کرنے سے روک دیا

ibrahim ibrahim

سونے کی قیمت میں 550 روپے کی کمی

Hassaan Akif

Leave a Comment