اسلام آباد: ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 693کیسز رپورٹ کیے گئے
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کور۔ونا کے باعث مزید 2افراد انتقال کر گئے۔ کورونا کے 693کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں23 ہزار 423 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.96فیصد رہی۔ این آئی ایچ کے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کے180مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔