اگر آئینی ادارے بھی اپنا کردار ادا نہ کر سکے تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر آئینی ادارے بھی اپنا کردار ادا نہ کر سکے تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا۔

شیخ رشید نے موجودہ سیاسی صورتحال پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری آئین اور وحدت کے لیے خطرہ ہیں۔آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا امیدوار بھی نہیں پھر بھی شجاعت کے پاس 3 مرتبہ گئے۔نواز شریف بھی اس سازش میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آئینی ادارے بھی اپنا کردار ادا نہ کر سکے تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More