اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات مقررہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی ڈویژن کے اضلاع میں بلدیاتی انتخابات طے شدہ تاریخ 28 اگست کو ہی ہوں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کا فیصلہ ووٹرزکی سہولت کو پیش نظر رکھ کر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرنے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر کو باقاعدہ خط لکھا گیا ہے۔
