سندھ کے سرکاری اسکولوں میں بچے موسیقی سیکھیں گے

کراچی: سندھ کے سرکاری اسکولوں میں بچے موسیقی سیکھیں گے۔ محکمہ تعلیم نے میوزک اور آرٹ ٹیچرز بھرتی کرنے کی تیاری کرلی۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ ہائی اسکولز میں میوزک اور آرٹ ٹیچرز لارہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ساڑھے سات سو میوزک اور اتنے ہی آرٹ ٹیچرز بھرتی کرنے کےلئے اشتہار دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ موسیقی کی تعلیم سے بچوں میں گانے کا ٹیلنٹ سامنے آسکے گا۔ رواں سال اساتذہ کی تعیناتیوں کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More