Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بجلی صارفین پر مزید 94 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

اسلام آباد: بجلی صارفین پر مزید 94 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ  ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

نیپرا میں سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصولیوں کی درخواستیں جمع کرادی گئی ہیں۔ درخواستیں کیپسٹی چارجز، ترسیلی اخراجات، مارکیٹ آپریٹر فیس اورنقصانات کی مد میں جمع کرائی گئی ہیں۔

درخواستیں اپریل تا جون 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں پر نیپرا 6 ستمبر کو سماعت کرے گا۔

آئیسکو کی 8 ارب 73 کروڑ، لیسکو کی 17 ارب 81 کروڑ روپے وصولی کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جب کہ گیپکو نے 9 ارب 25 کروڑ اور فیسکو نے 11 ارب 62 کروڑ روپے  سے زائد کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔

میپکو کی 19 ارب 53 کروڑ،  پیسکو کی 12 ارب 27 کروڑ روپے، حیسکو کی 5 ارب 30 کروڑ،  ٹیسکو کی 3 ارب 70 کروڑ روپے، کیسکو کی 3 ارب 16 کروڑ اور سیپکو کی 2 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد وصولی کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

Related posts

فلسطین کی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، طیب اردگان

Nehal qavi

اسپیکرقومی اسمبلی کی تعاون کی درخواست پراپوزیشن کا اہم اجلاس

Rauf ansari

مراد سعید جلد ریحام کی کتاب پر دعویٰ دائر کریں گے، عمران خان

Rauf ansari

Leave a Comment