Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

چیئرمین پی اے سی نورعالم خان کی زیر صدارت اجلاس میں اعظم خان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

پی اے سی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو مالم جبہ کیس اور بلین ٹری سونامی کے معاملہ پر طلب کر رکھا تھا۔

کمیٹی کے استفسار پر چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے بتایا مالم جبہ کیس کے پی حکومت کی سفارش پر بند کیا۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم نے کہا سابق چیئرمین نیب بلیک میل ہوتے تھے۔ مالم جبہ کیس غلط بند کیا۔ جاوید اقبال کے دور میں بند مقدمات دوبارہ دیکھیں۔

Related posts

مسلم لیگ نون کے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل

Rauf ansari

سائبر حملے کے بعد نیشنل بینک کا سسٹم بحالی کا کامیاب آپریشن

Hassaan Akif

اگر ووٹ نے فیصلہ نہ کیا تو روڈ کو فیصلہ کرنا ہوگا

Hassam alam

Leave a Comment