Urdu

پشاور: خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جبکہ کورونا میں کمی کا رحجان جاری ہے۔ صوبے میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 97ا ور کورونا کے 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

تمام تر حکومتی اور انتظامی کوششوں کے باوجود خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ نوشہرہ میں ڈینگی کے ایک اور مریض کی ہلاکت کے بعد صوبے میں اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 10 اور نوشہرہ میں دو ہو گئی۔ صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید97نئے کیسزرپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار 117 ہوگئی۔

پشاورمیں ڈینگی کے28 نئےکیسز سامنے آگئے۔ اس طرح شہر کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے57مریض زیرعلاج ہیں۔ صوبے میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 65 ہزار 57 ہے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے اموات میں کمی کارحجان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس سے صرف دو افراد انتقال کرنے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد5818جبکہ40 افراد متاثر ہونے کے بعد کیسز کی تعداد ایک لاکھ79ہزار644ہوگئی۔

Related posts

ملتان میں مرغی کا گوشت 400 روپے فی کلو سے تجاوز کر گیا

Hassam alam

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس

Hassam alam

گورنر پنجاب اور عثمان بزدار اسلام آباد طلب، پنجاب کی سیاست پر اہم فیصلہ متوقع

Hassam alam

Leave a Comment