Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

رانا شمیم کے حلف نامے سے ن لیگ کا کوئی تعلق نہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو اور رانا شمیم کے بیان حلفی سے کوئی تعلق نہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی وضاحت ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں جو بھی جھوٹا ہو اسے سزا دی جائے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس زہر سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے لیکن جج اعظم خان کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 30 نومبر تک ملتوی کردی۔

پیشی کے بعد لیگی رکن رہنما شاہد خاقان عباسی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی کرپشن کے باعث ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہوئی۔ نیب کی کارروائیوں کے باعث کاروباری طبقہ پریشانی کا شکار ہے۔ نیب کے قیام سے قبل پاکستانی شہری کی آمدن بنگلہ دیش اور انڈیا سے زیادہ تھی، جتنی مہنگائی پاکستان میں ہے دنیا میں نہیں ہے، آئین پر عمل پیرا ہوکر ہی مہنگائی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے مبینہ اسکینڈل اور رانا شمیم کے حلف نامے سے ن لیگ کا کوئی تعلق نہیں، ثاقب نثار خود کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز اور نواز شریف کو سزا دینی ہے، حلف نامہ صحیح ہے تو ثاقب نثار کو اور اگر غلط ہے تو رانا شمیم کو سزا دی جائے۔ آڈیو صحیح ہے تو ثاقب نثار کو اور اگر غلط ہے تو احمد نورانی کو سزا دینی چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی کے مطابق ملک میں کوئی ادارہ نہیں جس پر عوام اعتماد کر سکتی ہے۔ حقیقت عوام کے سامنے رکھیں، بل جس طرح پاس ہوتے ہیں اسی طرح ختم ہوجاتے ہیں۔

Related posts

تحریک انصاف کا ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج

Hassam alam

حکومت میں کرپشن کا بازار گرم، کوئی کام پیسوں کے بغیر نہیں ہوتا، شاہد خاقان

Hassam alam

کورونا سے ہلاکتوں میں کمی، ایک شخص جاں بحق

ibrahim ibrahim

Leave a Comment