Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کی زیرصدارت ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات سے متعلق اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کی متعلقہ محکموں کو آلودگی سے نمٹنے کے لیے صوبوں سے تعاون کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے متعلقہ محکموں کو صوبوں سے تعاون کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے پائیدا حفاظتی پلان تیار کیا جائے، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے طویل مدتی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ شجرکاری کے ذریعے شہروں کو زیادہ سے زیادہ سرسبز بنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے پائیدا رحفاظتی پلان تیار کیا جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری،ملک امین اسلم،شہباز گل اور سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔

Related posts

عمران خان نے کارکنوں کو اسلام آباد مارچ کی تیاری کی ہدایت کر دی

Zaib Ullah Khan

اسلام آباد ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام

Hassaan Akif

راجہ پرویز اشرف آج اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Hassam alam

Leave a Comment