Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شوکت ترین کی سینیٹر بنانے کی راہ ہموار، سینیٹر ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہو گئی ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر ایوب آفریدی کا استعفیٰ قبول کر لیا۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کو وزیر اعظم نےوفاقی وزیر بنایا تھا لیکن رکن قومی اسمبلی یا رکن سینیٹ نہ ہونے کےباعث مشیر خزانہ زیادہ سے زیادہ اس عہدے پر چھ ماہ تک رہ سکتے تھے، چھ ماہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد شوکت ترین وزیر کا عہدہ مزید نہیں رکھ سکتے تھے ، جس کے باعث انہیں وزیر اعظم نے مشیر خزانہ بنادیا۔

شوکت ترین کو وزیر خزانہ بنانے کیلئے انہیں سینیٹ کا رکن منتخب کرنےکیلئے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے سینیٹر ایوب آفریدی کو سینیٹ کی سیٹ سے مستعفی ہونے کا کہا تھا جس پر انہوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کوپیش کیا تھا۔ جو آج قبول کرلیا گیا۔

Related posts

نواب شاہ میں آئل ٹینکر نہر میں جا گرا، ڈرائیور جاں بحق

Rauf ansari

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، بجلی 8 روپے مہنگی کردی گئی

Hassam alam

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

Rauf ansari

Leave a Comment