Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم کا سرکاری اراضی واپس لینے کیلئے ٹھوس پلان تیار کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی واپس لینے کے لیے ٹھوس پلان ایک ہفتے میں تیارکرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں لاکھوں ایکٹر اراضی پر قبضہ ختم کرانے پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب کسی فرد سے رعایت نہ برتی جائے۔ وفاقی اور صوبائی محکمے مل کر سرکاری اراضی سے قبضے ختم کرائیں گے۔

وزیر اعظم نے معاون خصوصی ملک امین اسلم کو پلان ترتیب دینے کا ہدف دیتے ہوئے حکم دی کہ سرکاری اراضی واگزارکرانے کے لئے ایک ہفتے میں سفارشات مرتب کی جائیں۔ پہلے کیڈیسٹرل میپنگ کی مکمل کی گئی، اب محکمے اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔

اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ قبضہ شدہ سرکاری اراضی کی مالیت 5 ہزار 595 ارب روپے بنتی ہے۔ جنگلات کی قبضہ شدہ ساڑھے سات لاکھ ایکٹر رقبے کی مالیت 1 ہزار 870 ارب روپے تک ہے۔

Related posts

ن لیگ سے پہلے بھی ہاتھ ہوا اور آئندہ بھی ہاتھ ہونے والا ہے

Hassam alam

سندھ حکومت نے قومی ادارہ برائے امراض قلب کو کرپشن کا اڈہ بنا دیا ہے، حلیم عادل شیخ

Hassaan Akif

پی ٹی آئی آزادی مارچ: لاہور بورڈ نے کل میٹرک کا پرچہ منسوخ کردیا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment