Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

فیس بک اور ٹیلیگرام کی روس کو لاکھوں ڈالر کی ادائیگی

ماسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹیلی گرام نے روس کو لاکھوں ڈالر جرمانہ ادا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو روسی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ فیس بک نے روس میں جرمانے کی مد میں 17 ملین روبل (دو لاکھ 29 ہزار ڈالر) ادا کیے ہیں، جو ماسکو کی جانب سے غیر قانونی سمجھے جانے والے مواد کو حذف کرنے میں ناکامی پر عائد کی گئی تھی۔ فیس بک کو ممکنہ طور پر ایک اور بڑے جرمانے کا خطرہ بھی ہے، اگلے ہفتے مقامی عدالت میں فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا اور گوگل کو روسی قوانین کی مشتبہ خلاف ورزیوں پر ایک اور مقدمے کا سامنا کرنا ہوگا۔

اس مقدمے میں فیس بک کو روس میں اپنی سالانہ آمدنی کے ایک فیصد کے برابر جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے، فیس بک نے اس سلسلے میں میڈیا کی جانب سے اتوار کو تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔ روس نے اکتوبر میں فیس بک پر عائد جرمانہ 17 ملین روبل کی وصولی پر عمل درآمد کے لیے ریاستی بیلف بھی بھیجے تھے۔

ماسکو نے اس سال ایک مہم میں بڑی ٹیک فرموں پر دباؤ بڑھا دیا ہے جسے ناقدین نے روسی حکام کی طرف سے انٹرنیٹ پر سخت کنٹرول کرنے کی ایک کوشش قرار دیا، ان کا کہنا ہے کہ اس کوشش سے انفرادی اور کارپوریٹ آزادی کے سلب ہونے کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ موبائل میسجنگ ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے بھی روس کو 15 ملین روبل جرمانے کی رقم ادا کی ہے تاہم ٹیلی گرام نے اس پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔

Related posts

سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

Zaib Ullah Khan

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 644 نئے کیسز

Nehal qavi

اسٹیٹ بینک کی چھوٹے درجوں کی صنعتوں کیلئے قرض اسکیم متعارف

Rauf ansari

Leave a Comment