Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کے خلاف نا اہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ فیصل واوڈا کے وکیل نے پیدائش کا سرٹیفکیٹ کمیشن میں جمع کروا دیا۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فیصل واوڈا امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پیدا ہوئے اور فیصل واوڈا پیدائشی طور پر امریکی شہری ہیں۔ فیصل واوڈا نے کوئی جھوٹ نہیں بولا۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا پاسپورٹ منسوخ ہونے کا یہ مطلب ہے کہ شہریت ختم ہو گئی ؟ جس پر فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کے آرڈر میں لکھا ہے کہ فیصل واوڈا کا غیر ملکی پاسپورٹ منسوخ شدہ تھا۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس فائل ہوا تاہم الیکشن کمیشن کا جو حکم ہوگا سر آنکھوں پر تسلیم کریں گے۔

بطور ایم این اے امیدوار مجھے قانون کا اتنا علم نہیں تھا۔ جیسے مجھے گاڑیوں کا شوق ہے اس کا کسی اور کو اتنا علم نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بلاوجہ گھسیٹا جا رہا ہے اور مخالفین کسی ٹربیونل میں نہیں گئے۔

الیکشن کمیشن نے انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کیس کو بھرپور انداز سے سنا۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار سے سوال کیے کہ متعلقہ فورم سے کیوں رجوع نہ کیا ؟ اور درخواست گزاروں نے مختلف بہانے بنائے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ انتخاب سے قبل تمام قانونی کام پورے کیے۔ الیکشن کمیشن کو مطمئن کیا اور جو سوال کیا جواب دیا اور ثبوت بھی پیش کیے۔

Related posts

کینیڈا میں 261 گھنٹے تک آئس ہاکی کھیلنے کا عالمی ریکارڈ

Hassam alam

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا

Zaib Ullah Khan

بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کامیابی حاصل کرکے جشن منائیں گے،آصف زرداری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment