Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مسلم لیگ ن کا وزیراعظم پر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کا وزیراعظم عمران خان پر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام، ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی دھمکی کس کے لیے تھی؟ کیاریاست پاکستان کو دی؟۔

پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سڑکوں پرجائیں گےتوعوام کا ہاتھ اورآپ کا گریبان ہوگا، آپ کو گھر بھیجنے کے لیے ہر عوامی اور سیاسی حربہ استعمال کریں گے، ہم آپ کی طرح ایمپائر کی انگلی کی دھمکی نہیں دیتے۔ وزیراعظم کے انتقام سےاپوزیشن گزرچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے وزیراعظم پارلیمان کودھمکیاں دیتے ہیں کہ اپوزیشن میں آکر بھی نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان عوام پر رحم کریں اور اقتدار چھوڑدیں، وزیراعظم عمران خان ذہنی طور پر گھر جاچکے ہیں۔

ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اقتدارکےخوف میں مبتلا ہیں، انہیں معلوم ہوچکا ہے کہ وہ نا اہل ہیں، کہتےہیں دفترمیں بیٹھ کرگھٹیاباتیں سنتا ہوں، وزیراعظم جب بھی بولتےہیں لوگوں پرتہمت لگاتےہیں، عمران خان نے عوام کوروٹی، چینی، دوائی لینے کےقابل نہیں چھوڑا۔ عمران خان کہتے ہیں شہبازشریف کواپوزیشن لیڈر نہیں مجرم سمجھتا ہوں، ان کی دھمکیاں اگراپوزیشن کے لیے ہیں تو بےکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرسی سےاترےتوکوئی آپ کا نام لینےوالانہیں ہوگا، یہ مکافات عمل ہے،آپ بچ نہیں سکتے۔

Related posts

کورونا کی ایک اور قسم ڈیلٹا کرون بھی سامنے آگئی

Hassaan Akif

شیر شاہ میں دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی، مقدمہ درج

Rauf ansari

عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

Rauf ansari

Leave a Comment