Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین جرائم

لاہور انارکلی دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

لاہور: انارکلی میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، تحقیقاتی اداروں نے دہشتگردی میں ملوث دہشتگرد کو لاری اڈا پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو ڈھونڈ کر گرفتار کر لیاہے تاہم رکشہ ڈرائیور کا دھماکے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

تحقیقات کرنے والے اداروں نے دہشتگرد کو لاری اڈا پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے حراست میں لیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق دھماکے میں ملوث شخص ڈیوائس رکھنے کے بعد رکشے میں بیٹھا، رکشہ ڈرائیور نے دہشت گرد کو لاری اڈا کے قریب اتارا، تاہم لاری اڈا اترنے کے بعد دہشت گرد کیمروں کی رینج میں نہیں آیا۔

دہشت گرد کی لاری اڈا تک موومنٹ کیمروں سے ٹریک کی گئی۔ ابھی تک رکشہ ڈرائیور کا دھماکے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا، رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ مبینہ دہشت گرد پنجابی میں بات کر رہا تھا۔ دوسری جانب تفشیشی ٹیموں نے بادامی باغ کے قریب بس اڈوں کی ریکارڈنگ بھی قبضے میں لے لی ہیں۔

Related posts

راولپنڈی میں بارش پاکستان ،آسٹریلیا کا ٹریننگ سیشن منسوخ

ibrahim ibrahim

بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، عمران خان

Zaib Ullah Khan

لاہور میں تاجر کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Rauf ansari

Leave a Comment