Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کراچی میں یخ بستہ ہوائیں، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا

کراچی: شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافے ہوگیا اور درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا، کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے یخ بستہ ہواؤں سے موسم مزیدسرد ہوگیا اور درجہ حرارت9 ڈگری تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سرد اور خشک ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں ، ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے جبکہ آٹھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد ہوگیا ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گرد آلود تیز ہواچلنے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرار ت منفی5ڈگری سینٹی گریڈ ، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 9 ڈگری اور قلات میں درجہ حرارت منفی 8ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹےمیں کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد،پشاور موسم سرداورکہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔

Related posts

عمران خان روسی صدر کی دعوت پر رواں ماہ روس کا دورہ کریں گے

Rauf ansari

نیب پاکستان کو تباہ کررہا ہے، سلیم مانڈوی والا

Rauf ansari

ایران مذاکرات کے ذریعے جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے پرعزم

Hassaan Akif

Leave a Comment