Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملتان میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز

ملتان: پولیو مہم کا ٖآغاز ہو گیا، تین روزہ مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے سات لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں جس کیلئے 3 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ملتان میں بھی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کے ہمراہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا۔ پولیو مہم کے دوران سات لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 3 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق ریلوے اسٹیشن بس اڈوں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں، محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کو قطرے پلائیں۔

Related posts

لیگی خواتین ارکان اسمبلی کا ایوان کے سامنے مہنگائی کے خلاف احتجاج

Rauf ansari

توہین عدالت کے مقدمہ میں عمران خان کو سات روز میں جواب جمع کرانے کا حکم

Nehal qavi

سری لنکا کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Nehal qavi

Leave a Comment