Urdu
تازہ ترین دنیا

روس کا بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے حملہ، یوکرین کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

کیف: روس نے بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے یوکرین پر حملہ کر دیا، لڑاکا اور بمبار طیاروں کی مدد سے کیف سمیت شہروں میں فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ یوکرین نے حملے کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

روسی میزائلوں اور طیاروں کے حملے سے خرکیف ، اوڈیسا ، ماریو پول، کراما تورسک سمیت دیگر یوکرائنی شہر خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھے۔
کریملن طیاروں نے یوکرائنی دارالحکومت کیف سمیت شہروں میں موجود فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور میزائل ڈیفنس نظام تباہ کر دیا۔ یوکرینی حکومت نے ملک میں فوری طور پر مارشل لا نافذ کر دیا، فضائی حدود کو مسافر طیاروں کیلئے بند کر دیا گیا، یوکرین فوج نے پانچ روسی طیارے اور ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے عالمی طاقتوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس، یوکرین آپریشن میں بیرونی مداخلت پر بھرپور جواب دے گا۔ روسی سفیر برائے اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل کو مشرقی یوکرین پر حملے سے آگاہ کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ یو این چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت روس کا آپریشن درست ہے۔

دوسری جانب یوکرینی وزیر خارجہ نے روسی حملے پر شدید ردعمل دیا ہے، انہوں نے کہا کہ روس نے یوکرین پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا، یوکرین اپنا دفاع کرے گا، فتح ہماری ہوگی۔ یوکرینی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روس نے بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے، دارالحکومت کیف، ماریوپول، اڈیسا اور دیگر شہروں پر حملے ہوئے ہیں۔

Related posts

کرپٹ لوگوں نے اچھائی اور برائی کا فرق ختم کردیا، عمران خان

Rauf ansari

نئے مالی سال کے لیے بلوچستان کا 612 ارب روپے کا بجٹ پیش

Zaib Ullah Khan

اپوزیشن بغض عمران میں اکٹھی ہوگئی ہیں، شاہ محمود

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment