Urdu
تازہ ترین دنیا

دنیا روس کا احتساب کرے گی، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روس کے بلا اشتعال اور غیر منصفانہ حملے کا امریکہ اور اتحادی جواب دیں گے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پہلے سے سوچی سمجھی جنگ کا انتخاب کیا ہے، جنگ تباہ کن نقصان اور انسانی مصائب لائے گی، حملے سے ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کا ذمہ دار صرف روس ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا روس کا احتساب کرے گی۔

امریکی دفاعی اہلکار کا دعویٰ کا کہنا تھا کہ روس کی 80 فیصد فوج یوکرین کے بارڈر پر ہے، روس کی فوج آگے بڑھنے کیلئے بالکل تیار بیٹھی ہے۔ روس نے یوکرین کے ساتھ اپنی سرحد کے کچھ حصوں پر فضائی حدود بند کر دی ہیں، فرانس نے شہریوں سے فوری طور پر یوکرین سے انخلاء کی ہدایت کردی۔

Related posts

آصف زرداری کی زرداری قبیلے کے زعماء سے ملاقات

Rauf ansari

کراچی: این ای ڈی نے آگ سے متاثرہ عمارت کو رہائش کے قابل قرار دے دیا

Zaib Ullah Khan

جوہری عدم پھیلاؤ سے متعلق مذاکرات ناکام

Nehal qavi

Leave a Comment