Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید18افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار114ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار455کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 5 ہزار 328 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں42 ہزار 396کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.4 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار975، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15ہزار588، پنجاب میں 5 لاکھ 92، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار107، بلوچستان میں 35 ہزار 309، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 825اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 432 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 480 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں8 ہزار48، خیبر پختونخوا 6 ہزار 228، اسلام آباد ایک ہزار9، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 374 اور آزاد کشمیر میں 786 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

پاکستان خطے میں قطر کے سیاسی کردار کو اہمیت دیتا ہے، وزیرمذہبی امور

Rauf ansari

عوام تکلیف برداشت کریں، بعد میں استحکام ہوگا

Hassam alam

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی یومیہ وارداتوں کی شرح236 تک جا پہنچی

Hassam alam

Leave a Comment