پی ٹی آئی خود ہی اپنے الزامات میں پھنس چکی ہے

اسلام آباد: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کےدرخواستگزار اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خود ہی اپنے الزامات میں پھنس چکی ہے، اسکروٹنی کمیٹی میں جو تمام الزامات تھے وہ ثابت ہوئے۔

نیشنل کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کےدرخواستگزار اکبر ایس بابر نے کہا کہ اس کیس میں قانون کا بری طرح استعمال کیا گیا، سات سے آٹھ سال ہوچکے ہے کیس کا اب فیصلہ ہوجانا چاہیے، پی ٹی آئی نے گیارہ اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا، ان اکاؤنٹس میں2کروڑ30 لاکھ روپےآئے جن میں اسپیکراسد قیصر، گورنر کے پی شاہ فرمان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، میاں محمود رشید شامل ہیں، تحریک انصاف نےلکھ کردیا ہے کہ ان لوگوں نے اکاؤنٹ غیرقانونی تھے، الیکشن کمیشن نوٹس لے اور متعلقہ افراد مستعفی ہو۔

اکبر ایس بابر نے عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں آئیں لائیو میرے ساتھ بیٹھیں اور اس رپورٹ پر بحث کریں۔ اکبر ایس بابر نےکہا کہ غیرملکی فنڈنگ کیس ایک میگا فنڈنگ اسکینڈل ہے، اسکروٹنی کمیٹی میں جو تمام الزامات تھے وہ ثابت ہوئے، اب یہ کس حق سے بڑے بڑے آئینی عہدوں پر بیٹھے ہیں، الیکشن کمیشن یومیہ بنیادوں پرسماعت کرے اور کیس منطقی انجام تک پہنچائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More