اسلام آباد : منڈی بہاالدین، میلسی، دیر، حافظ آباد،سوات، درگئی میں کامیاب جلسوں کے بعد وزیراعظم عمران خان کل مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم جاری ہے ، سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اب باری ہے مانسہرہ کی، آئیں مل کر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں۔
اور اب باری ہے مانسہرہ کی! آئیے ملکر اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے پر شکریہ بولیں-منڈی بہاوالدین,میلسی, دیر٫حافظ آباد,سوات,درگئی کےکامیاب جلسوں کے بعد کل وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت انشاءاللہ مانسہرہ ہزارہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے-عوام کاوزیراعظم پر بھرپور اعتماد pic.twitter.com/5mRmCJgTTS
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 24, 2022
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ منڈی بہاالدین،میلسی،دیر،حافظ آباد،سوات،درگئی میں کامیاب جلسوں کے بعد کل وزیراعظم مانسہرہ میں جلسےسےخطاب کریں گے۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں واضح کیا تھا کہ کسی بھی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا، ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کیلئے سرپرائز ہے۔
عمران خان نے کہا تھا تحریک انصاف کی مقبولیت میں حالیہ دنوں بےپناہ اضافہ دیکھنے کو آیا، 27مارچ کوعوام کو سمندراسلام آباد میں ہوگا، اتنا بڑا جلسہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہوگا، پاکستان میں سب سے بڑےجلسے میں نے کیے ہیں، مینارپاکستان کو بھرنے کا کریڈٹ بھی مجھے جاتا ہے۔
