Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

او آئی سی کانفرنس کے شرکا نے پاکستان کی تعریف کی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اجلاس کے دوران تمام وزرائے خارجہ نے پاکستان کیلئے خیرسگالی کے پیغامات دیے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں اپوزیشن پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوام کے حق اور کے مسائل اور دیگر قومی صورتحال کی پراہ کیے بغیر اپنے منشور پر رواں دواں ہے۔

وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بہترین او آئی سی کانفرنس ہوئی اور او آئی سی کانفرنس کے شرکا نے پاکستان کی تعریف کی، او آئی سی کانفرنس میں وزیراعظم نے حالیہ معاملات پر بات کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم نے روس یوکرین، کشمیر، فلسطین اور اسلامو فوبیا سے متعلق بات کی اور پوری امہ میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے، روس یوکرین تنازع میں پاکستان کا کردار غیرجانبدارانہ ہے جبکہ چینی وزیر خارجہ نے دورے کی دعوت دی ہے۔

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ عوام اپنا فیصلہ کرے اور بتائے کہ وہ کس کے ساتھ کھڑی ہے، اپوزیشن کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا ہے اور وہ عمران خان صاحب کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانا ہے، اسکے علاوہ ان کا کوئی منشور نہیں ہے، اپوزیشن عوام کے حق اور کے مسائل اور دیگر قومی صورتحال کی پراہ کیے بغیر اپنے منشور پر رواں دواں ہے۔

Related posts

متعلقہ اداروں کے لوگ سڑکوں پر موجود نہیں، وسیم اختر

ibrahim ibrahim

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، آرمی چیف کی شرکت

Rauf ansari

باجوڑ:ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،2پولیس اہلکار شہید

ibrahim ibrahim

Leave a Comment