انتظامیہ نے پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام کو جلسے کی اجازت دے دی

اسلام آباد: انتظامیہ نے پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام کو ایک دن کیلئے جلسے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد انتظامیہ نے دونوں پارٹیوں کو جلسے کیلئے این او سی جاری کر دیے۔ ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کو 25 مارچ کو ایچ نائن اتوار بازار کے علاقے میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو 27 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے دی گئی۔دونوں سیاسی جماعتیں رات تک جلسہ گاہ کو خالی کرنے کی پابند ہوں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More