Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

تحریک عدم اعتماد: پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں حکمت عملی پر غور

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں تحریک عدم اعتماد اور قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق امور پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے لیے بلائے گئے قومی اسمبلی کے کل کے اجلاس سے متعلق اہم امور اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اتحادی جماعتوں اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں پر بریفنگ دی گئی۔تحریک عدم اعتماد پر نمبر گیم سے متعلق بھی جائزہ لیا گیا۔ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں 27 مارچ کے جلسہ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزریراعظم کے عوامی جلسوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے شرکا کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر ہونے والی سماعت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Related posts

عثمان بزدار نے قیادت کو کوئی پیغام نہیں دیا، حسان خاور

Rauf ansari

ٹیسٹ رینکنگ:پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

Hassam alam

شہبازگل پر تشدد کس قانون کے تحت اور کس کے حکم پر کیا جا رہا ہے؟، عمران خان

Hassam alam

Leave a Comment