Urdu

اسلام آباد: ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے معاملات طے پا گئے، ایم کیو ایم نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کرے گی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور میاں شہباز شریف نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مفاہمت کیلئے اہم کردار ادا کیا، ایم کیو ایم کو زیادہ مسائل سندھ خصوصاً شہری علاقوں سے متعلق تھے، ایم کیو ایم کو بلدیاتی نظام اور اداروں سے متعلق شکایات تھیں۔ پ

یپلز پارٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزرا کو خصوصی طور پر آج کی میٹنگ میں بلایا گیا۔ اس سے قبل آج ایم کیو ایم کا وفد زرداری ہاؤس پہنچا، وفد میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان ، امین الحق سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے ملاقات میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء بھی ملاقات میں شامل تھے۔

Related posts

نوازشریف اور مریم نواز کی بے گناہی روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے

Hassam alam

بلوچستان میں بارش اور سیلابی ریلوں سے حادثات میں مزید 6اموات کی تصدیق

Nehal qavi

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، ڈالر کی پرواز جاری

Nehal qavi

Leave a Comment