Urdu
تازہ ترین دنیا

روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا

ماسکو: امریکا کو جواب دیتے ہوئے روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق فیصلہ اقوام متحدہ میں روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کے بعد کیا گیا، امریکہ کی ہر کارروائی کا مناسب جواب دیا جائے گا، امریکہ نے رواں ماہ اقوام متحدہ میں روسی مشن کے 12 اہلکاروں کو ملک بدر کیا تھا۔ 24 فروری کو یوکرین پر حملے بعد سے روس کا یہ اقدام واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان تیزی سے بگڑتے تعلقات کے لیے تازہ ترین دھچکا ہے۔

دوسری جانب پولینڈ نے 45 روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے، پولش وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی سفارتکاروں پر جاسوسی کا الزام ہے، روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 5 دن کا وقت دیا گیا ہے، جبکہ روس نے پولینڈ کو یوکرین سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے، روس کا کہنا ہے کہ یوکرین میں کسی نیٹو ملک کی فوج سے سامنا ہوا تو سنگین نتائج نکلیں گے۔ یوکرین کی صورتحال پر نیٹو کا اجلاس آج ہو گا، نیٹو چیف کا کہنا ہے کہ یوکرین کی رکنیت نیٹو سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے پر نہیں ہے۔

روسی فوجیوں نے کھیرسن میں تھیٹر کے ڈائریکٹر کو ’اغوا‘ کر لیا ہے، خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے عینی شاہدین نے بتایا کہ بدھ کی صبح نو روسی فوجی گاڑیاں 62 سالہ اولیکسینڈر کنیگا کے گھر پہنچیں اور انہیں باہر لے گئیں۔ دوسری جانب یوکرین کے نائب وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کیف لڑائی میں ہلاک ہونے والے روسی فوجیوں کی لاشوں کی شناخت کے لیے چہرے کی شناخت کے سافٹ ویئر استعمال کیا جا رہا ہے، جس سے ان کے اہل خانہ کو ان کی موت کی اطلاع دی جائے گی۔

Related posts

شیخ رشید کی سری لنکن ہائی کمشنرسے ملاقات،پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

Rauf ansari

پشاور میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

Hassam alam

ڈالرکی اونچی اڑان، اوپن مارکیٹ 179 روپے 50 پیسے کا ہوگیا

Rauf ansari

Leave a Comment