Urdu
تازہ ترین دنیا

یوکرین پر حملہ ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، نیٹو چیف

واشنگٹن: نیٹو کے چیف اسٹولن برگ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین پر حملہ نیٹو اور روس کے درمیان ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولن برگ نے کہا ہے کہ روس ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکیاں دینے سے باز رہے۔ یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تو جنگ کی نوعیت بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیٹو یوکرین کی حمایت کرتاہےلیکن جنگ کا حصہ نہیں۔اس جنگ کو یوکرین تک محدود رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

اسٹولن برگ نے کہا کہ اگرچہ نیٹو یوکرین جنگ کا حصہ نہیں ہے تاہم کسی بھی وقت اتحادیوں کی حفاظت اور دفاع کے لیے نیٹو تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی جنگ میں جیت کسی کی بھی نہیں ہوتی۔ روس بھی کبھی بھی ایٹمی جنگ نہیں جیت سکتا۔ نیٹو تنازع کا حصہ نہیں ہے تاہم وہ یوکرین کو مدد فراہم کرتا رہے گا۔

نیٹو چیف نے روس کی حمایت کرنے پر چین اور بیلاروس پر بھی تنقید کی انہوں نے کہا ہے کہ امید کرتاہوں کہ نیٹو ممالک چین کو اس کی ذمہ داریاں یاد دلائیں گے۔

Related posts

حج 2022 کے لیےنئی ٹریول ایڈوائزری جاری

Hassam alam

ایران کا لانگ رینج میزائل کا کامیاب تجربہ

Hassam alam

کیا میں نے ملک کا پیسہ چوری کیا یا فیکٹریاں بنائیں کہ عہدے سے ہٹایا گیا؟ 

Hassam alam

Leave a Comment