Urdu

لاہور: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا، ہمارے پاس بھی وہ لوگ ہیں جو ووٹ نہیں ڈلیں گے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی امور،امن عامہ کی صورتحال اورتحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار اورشیخ رشید نے اپوزیشن کی جانب سےسیاسی انارکی پھیلانے کی کوششوں کی مذمت کی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ جے یو آئی کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق جلسےکی اجازت دے دی، ن لیگ کی ابھی تک جلسے کی کوئی درخواست نہیں آئی، کل کوئی واقعہ ہو جائے تو وزارت داخلہ ذمہ دار نہیں ہو گی،عمران خان تاریخی جلسہ 27 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ میں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ہمارے کچھ بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی اپوزیشن کے کچھ بندے ہیں، بلاول کے ابھی دودھ کے دانت نہیں ٹوٹے،وہ تو کہہ رہا تھا او آئی سی کانفرنس نہیں ہوگی مگر او آئی سی کی تاریخی کانفرنس ہوئی، اس پر تمام اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اب فوج کا خیال آ گیا ہے، بہت اچھی بات ہے، کوئی شک نہیں پاک فوج عظیم فوج اورعدلیہ دوراندیش ہے، جو فوج یا عدلیہ مخالف مہم چلائے گا اسے سختی سےکچل دوں گا، چاہتے ہیں جمہوریت اور ملک آگے بڑھے، پارٹیاں بدلنے سے کوئی عزت نہیں ملتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں گورنر راج کا حامی تھا مگر وزیراعظم عمران خان نے مسترد کردی، عمران خان 27 مارچ کو تاریخی جلسہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 27مار چ کو اسلام آباد میں عوام کا سمندر ہو گا، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

Related posts

حکومت پیٹرول، ڈیزل کی قیمت عوام کیلئے کم سے کم کرنا چاہتی ہے

Hassam alam

عدم اعتماد والے دن پارلیمنٹ نہیں جائیں گے، پرویز خٹک

Rauf ansari

رواں سال معاشی شرح نموچار فیصد رہنے کا امکان

Rauf ansari

Leave a Comment