Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ہم نے کبھی آئین شکنی نہیں کی بلکہ ہم تو قانون کے محافظ ہیں

لاہور: شاعر مشرق ، مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی بہو کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ، اپنے ویڈیو پیغام میں جسٹس(ر) ناصرہ اقبال نے کہا کہ پولیس گیٹ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور ولید اقبال کا پوچھا۔

جسٹس (ر) ناصرہ اقبال نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرا گھر مین بلیو وارڈ لاہور میں ہے ، رات کے دو بجے 8 پولیس اہلکار پولیس وین میں آئے ، انہوں نے وین مار کر میرے گھر کا دروازہ توڑ دیا اور گھر میں داخل ہو گئے، ان کے پاس کوئی وارنٹ نہیں تھا ، وہ گھر کےاندر آکر ولید اقبال کو تلاش کرنے لگے حالانکہ ولید اقبال نے کوئی جرم نہیں کیا اور ولید اقبال لاہور میں نہیں رہتا وہ تو اسلام آباد میں ہوتا ہے۔ پولیس والوں نے ہمارے گارڈ کو پکڑ لیا ، گھر کی تلاشی لی اور چلے گئے۔

علامہ اقبال ؒ کی بہو جسٹس (ر) ناصرہ اقبال نے کہا کہ ہم نے کبھی آئین شکنی نہیں کی بلکہ ہم تو قانون کے محافظ ہیں ، پولیس والے بغیر اجازت کے ہمارے گھر کے اندر گیٹ توڑ کر داخل ہوئے ، ایسا کسی مہذب معاشرے میں نہیں ہوتا۔ ایسا تب ہوتا ہے جب ڈاکو راج ہو ۔

Related posts

سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ انتقال کر گئے

ibrahim ibrahim

عدالت نے عبدالحفیظ شیخ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

Hassam alam

کراچی سے 10 روز کے دوران تیسری لڑکی لاپتہ ہو گئی

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment