Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

جب اقتدار ہاتھ لگتا ہے نون لیگ فسطائیت پر اترتی ہے، عمران خان

اسلام آباد: ملک بھر میں تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف جاری کریک ڈاون پر سابق وزیر اعظم اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج ہمارے شہریوں کا حق ہے۔

پنجاب، اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کیخلاف ظالمانہ چھاپوں نے ایک مرتبہ پھرہمیں وہی کچھ دکھایا ہےجس سےہم واقف ہیں کہ جب بھی اقتدار ہاتھ لگتا ہے نون لیگ فسطائیت پراترتی ہے۔ یہ کریک ڈاؤن(کٹھ پتلیوں کی) ڈوریاں تھامنے والوں پربھی سنجیدہ سوالات اٹھارہاہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ معیشت پہلے ہی تباہی کے گڑھے میں اتر چکی ہے۔ ڈاکوؤں اور ان کے آقاؤں کو میں خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ یہ غیر جمہوری اور سفاکانہ اقدامات معاشی صورتحال میں مزید ابتری کے موجب بنیں گے اور ملک کو طوائف الملوکی کی جانب دھکیلیں گے۔

ہماری حکومت کیخلاف پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نواز اور جمعیت علمائے اسلام کے جلوسوں کو روکا گیا نہ ہی ہم نے انکےکارکنان کیخلاف کسی قسم کی چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔ ڈیموکریٹس اور کلپٹوکریٹس میں یہی تو فرق ہوتا ہے۔

Related posts

ملک میں کورونا وائرس سے 26 افراد جاں بحق

Hassam alam

چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار کی نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی سے متعلق خبروں کی تردید

Hassam alam

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران سیلاب کے باعث مزيد 28 افرادجاں بحق

Nehal qavi

Leave a Comment