Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

معیشت کی بحالی پر حملہ برداشت نہیں ہو گا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معیشت کی بحالی پر کوئی حملہ برداشت نہیں ہوگا۔حکومت کی جانب سے ہراقدام اِن شرپسندوں اورفسادیوں سےعوام کوبچانےکےلیےکیاجارہا ہے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں پولیس اہلکار کمال احمد پر فائرنگ کرکے سُرخ لکیر پار کی گئی ہے۔ میڈیا سیاسی سرگرمیوں کی کوریج کرے لیکن شرپسندی، تشدد اور دہشت پھیلانے کی سرگرمیوں کا بائیکاٹ کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو تباہ کرکے جانے والوں کو مزید تباہی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ معیشت اور عوام کا ریلیف ایک نکاتی ایجنڈا ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ اس پر حملہ برداشت کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف معیشت اور عوام کی حفاظت کرنے کے دوٹوک ارادے کا اظہار کرچکے ہیں۔معیشت کی بحالی اورعوام کےریلیف کےراستے میں سرخ لکیرکھینچ دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معیشت جب بھی ٹیک آف کرنےلگتی ہے،عمران خان راستے کی رکاوٹ بنتےہیں۔سی پیک آیا،شی جن پنگ نےپاکستان آنے کا اعلان کیاتودھرنےکااعلان ہوگیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ آج معیشت کی بحالی کاآغازکیاہےکوئی مداخلت برداشت نہیں کی جائےگی۔ عوام کوفیصلہ کرناہےکہ فسادٹولےکے ساتھ کھڑاہوناہےیا ملک کی تعمیر کےساتھ۔۔حکومت کی جانب سے ہراقدام اِن شرپسندوں اورفسادیوں سےعوام کوبچانےکےلیےکیاجارہا ہے۔

Related posts

ملک میں سونے کی قیمت میں 1000روپے کا اضافہ

Hassaan Akif

خیبر پختون خوا میں پولیو کا ایک اورکیس رپورٹ

Hassam alam

انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان دو روز میں متوقع

Nehal qavi

Leave a Comment