Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

قطر کا پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد: قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔  

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان معاشی بدحالی کا شکار ہے اور اسے ادائیگیوں کے توازن کے بحران کا سامنا ہے، غیر ملکی ذخائر 7.8 ارب ڈالر تک گر چکے ہیں، جو ایک ماہ سے زیادہ کی درآمدات کے لیے بمشکل کافی ہیں۔

قطر کی جانب سے تفصیلات ظاہر کیے بغیرقطر کی امیری دیوان نے بتایا کہ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی (کیو آئی اے) نے پاکستان میں مختلف تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اعلان کیا۔

یہ اعلان پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے دوحہ کے دورے کے دوران کیا گیا، جنہوں نے منگل کو کیو آئی اے کے ساتھ ملاقات کے بعد بدھ کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے باضابطہ بات چیت کی۔

امیری دیوان نے کہا کہ امیر قطر نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور تزویراتی تعلقات کی اہمیت اور تجارتی تبادلے اور قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دے کر اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے کی خواہش پر زور دیا۔

اس سے قبل وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر  داخلہ شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کابینہ کے سینئر ارکان کے ہمرا سرکاری دورے پر دوحہ پہنچے تھے۔

دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے دوران اپنے اپنے فریقین کی قیادت کی اور دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جبکہ مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related posts

بیان حلفی سربمہر تھا جو اشاعت کے لیے نہیں دیا تھا،رانا شمیم

ibrahim ibrahim

وزیر خارجہ بلاول کی سیکرٹری جنرل او آئی سی سے مسئلہ کشمیر پر گفتگو

Rauf ansari

حصص بازار میں مثبت رجحان،591 پوائنٹس کا اضافہ

Rauf ansari

Leave a Comment