Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی چیلنج

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لائیو کوریج پر پابندی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی کے خلاف آئینی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔ علی زیدی کی آئینی درخواست عمر سومرو ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔

سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لائیو کوریج آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترداف ہے اور 20 اگست پیمرا کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ درخواست میں وزرات اطلاعات و نشریات، چیئرمین پیمرا اور پی بی اے فریق کو فریق بنایا گیا ہے۔

Related posts

پاکستان میں کورونا وائرس سے 6 افراد جاں بحق

Hassam alam

ڈی ایم جی سمیت مختلف گروپس کے 31 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی

Rauf ansari

اسلام آباد ایئرپورٹ پر منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام

Hassaan Akif

Leave a Comment