Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کوئی شخص نہ اداروں سے بڑ ا ہے اور نہ کوئی ادارہ پاکستان سے بڑا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوئی شخص اداروں سے بڑ ا ہے اور نہ کوئی ادارہ پاکستان سے بڑا ہے۔ سیاست یہ ہے کسی کواہل اورعمران خان کو نااہل کیاجائے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوئی شخص اداروں سے بڑ ا ہے اور نہ کوئی ادارہ پاکستان سے بڑا ہے۔13جماعتیں عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں۔رواں سال ہی الیکشن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں جاری صورتحال سب کے سامنے ہے۔جگہ جگہ لوگ بجلی کے بل جلا رہے ہیں ،لوگوں کے پاس میت دفنانے کے پیسے نہیں۔جن جگہوں سیلاب نہیں آیا وہاں شہباز شریف کا عذاب آیا ہوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاست یہ ہے کسی کواہل اورعمران خان کو نااہل کیاجائے۔پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔پی ڈی ایم ڈوبنے والی ہے ،ش اور ن آمنے سامنے ہیں۔بظاہر الیکشن کمیشن کے خدشات پر ووٹ کا حق ختم کیاگیا۔

لندن میں اہم ملاقات کی خبروں سے متعلق انہوں نے کہا ہے کہ میں دبئی گیا تھا لندن گیا ہی نہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں سب سے مظلوم طبقہ صحافی ہو گئے ہیں۔نیٹ بند ہونا عمران خان کی تقریر کو ہٹانے کی مشق تھی

Related posts

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کی کمی

Hassam alam

وزیر اعظم عمران خان کی بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد سے ملاقات

Zaib Ullah Khan

چوہدری شجاعت کی آصف علی زرداری سے ملاقات

ibrahim ibrahim

Leave a Comment