Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے عمران خان پر جرمانہ عائد کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور اسد عمر پر جرمانہ عائد کر دیا۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور رہنما اسد عمر کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ عمران خان اور اسد عمر کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عدم پیروی پر عمران خان اور اسد عمر کی جرمانے کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50، 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

Related posts

شہبازشریف کا کھاد کی قلت اور کسانوں کی مشکلات پر اظہار تشویش

Rauf ansari

مصطفیٰ کمال نے دھرنا دینےکا اعلان دیا

Hassaan Akif

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Hassam alam

Leave a Comment