اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت نے 5 سال کی بدترین لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے نہ بروقت ایندھن خریدا اور نہ ہی پاور پلانٹس کی مرمت کی، ناکارہ پلانٹس کے ذریعے مہنگی بجلی پیدا کرنے سے عوام کو ماہانہ 100 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
Mian Nawaz Sharif's govt ended the worst load-shedding in 5 years. PTI govt neither purchased fuel in time nor repaired power plants. Hence the current load-shedding. Costly power generation through inefficient plants is costing the people Rs.100 billion/month. We are fixing it.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 25, 2022
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بجلی گھروں کی مناسب مرمت بھی نہیں کروائی، اس صورتحال کے باعث اب لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔
