Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کشمیر میں مودی کے ترقیاتی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کو مسترد کردیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے بڑے حفاظتی حصار میں جموں کا مختصر دورہ کیا لیکن دورے کے موقع پرمقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا رہے تھے۔ مقبوضہ کشمیر میں میں دریائے چناب پر پن بجلی منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ریٹل پن بجلی منصوبے کا بھارتی ڈیزائن پاکستان کی طرف سے متنازعہ رہا ہے، کوار ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ کے لیے بھارت نے اب تک پاکستان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ نہیں یا، بھارتی وزیر اعظم کی طرف سے دونوں منصوبوں کا سنگ بنیاد سندھ طاس معاہدے خلاف ورزی ہے۔

Related posts

شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

Hassam alam

روس کا امریکا پر یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیار بنانے کا الزام، امریکا کی تردید

Hassam alam

امریکا کی دوستی چاہتے ہیں غلامی قبول نہیں، شاہ محمود قریشی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment