Urdu

اسلام آباد: فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کا حکم معطل کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا آرڈر معطل کر دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، 30 روز میں فیصلے کا حکم معطل کر دیتے ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ تحریک انصاف کی دوسری درخواست میں کیا استدعا ہے؟۔

تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ اس درخواست میں ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو، عامر کیانی کی دیگر جماعتوں کے خلاف درخواست پر کارروائی سست روی کا شکار ہے، تحریک انصاف کو الگ کر کے ہمارے خلاف کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی پارٹیز آرڈر کے تحت تو کسی جماعت کو ایسی رعایت دینی ہی نہیں چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی، پی ٹی آئی نے جسٹس محسن اختر کیانی کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی.

Related posts

سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب

ibrahim ibrahim

امریکی ڈالر185 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

Rauf ansari

بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا اعلان

Rauf ansari

Leave a Comment